Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 9, 2024 #28,741 اب تِری یاد کا مرہم ہے نا آواز کا لمس ایسی غربت تو پسِ مرگ ہوا کرتی ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 10, 2024 #28,742 ایسے زخموں کو کیا کرے کوئی جِن کو مرہم سے آگ لگ جائے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 11, 2024 #28,743 لبھدا پھر ھُن گلیاں گلیاں میرے نال دا اِکّو میں سی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 12, 2024 #28,744 نگاہ و دل کو قرار کیسا، نِشاط و غم میں کمی کہاں کی وہ جب مِلے ہیں تو اُن سے ہر بار کی ہے اُلفت نئے سرے سے
نگاہ و دل کو قرار کیسا، نِشاط و غم میں کمی کہاں کی وہ جب مِلے ہیں تو اُن سے ہر بار کی ہے اُلفت نئے سرے سے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 13, 2024 #28,745 دیوار خستہ حال ہے اور در اُداس ہے جب سے کوئی گیا ہے مرا گھر اُداس ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 14, 2024 #28,746 تیری آنکھوں پہ مر گیا ورنہ میں نے سرحد پہ جان دینی تھی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 15, 2024 #28,747 بُھول جاتی ہے پچھلی ٹھوکر کو زندگی دیکھ کر نہیں چلتی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 16, 2024 #28,748 تلقین کرو صبر کی بےشک مجھے لیکن اے شہر کے لوگو ! میرا نقصان تو دیکھو
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 17, 2024 #28,749 پرانے عارضے سارے امڈ آئے ہیں آنکھوں میں یہ موسم ہے سرابوں کا، یہ موسم وسوسوں کا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 18, 2024 #28,750 آنکھوں پہ آج چاند نے افشاں چُنی تو کیا تارہ سا ایک خواب تو مٹی میں مِل چُکا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 19, 2024 #28,751 رات بھر ٹوٹے ھوئے خواب کے آزار کے ساتھ کون روتا ھے میری آنکھ کی دیوار کے ساتھ
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 20, 2024 #28,752 میرے اِحساس نے ساون میں گنوائی ہے نظر مُجھ کو سُوکھا ہُوا جنگل بھی ہرا لگتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 21, 2024 #28,753 رونے والوں سے کہو اُن کا بھی رونا روئیں جن کو مجبوریِٔ حالات نے رونے نہ دیا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 22, 2024 #28,754 ہائے وہ وقت جو جا کر نہیں آیا اب تک ہائے وہ شام جو ہر شام چلی آتی ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 23, 2024 #28,755 موت آٸی نہ ہی فلک سے قیامت اُتری دل یونہی ترکِ تعلق سے ڈرا کرتا تھا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 24, 2024 #28,756 کِس طرح ہو گا فقیروں کا گُزارا سوچے اُس سے کہنا کہ وہ اِک بار دوبارہ سوچے ایسا موقع ہو کہ بس ایک ہی بچ سکتا ہو اور اُس وقت بھی اِک شخص تمہارا سوچے
کِس طرح ہو گا فقیروں کا گُزارا سوچے اُس سے کہنا کہ وہ اِک بار دوبارہ سوچے ایسا موقع ہو کہ بس ایک ہی بچ سکتا ہو اور اُس وقت بھی اِک شخص تمہارا سوچے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 25, 2024 #28,757 سب نہیں ہوتے مجذوب نگاہوں والے ہر کوئی عشق میں درویش بن نہیں سکتا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 26, 2024 #28,758 دل کی تاکید ہے ہر حال میں ہو پاسِ وفا کیا ستم ہے کہ ستم گر کو ستم گر نہ کہو
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 27, 2024 #28,759 مُجھ سے رسماً بھی نہیں ہاتھ ہلایا جاتا کوئی جاتا ہے تو بس آنکھ جھپک دیتا ہوں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,208 3,477 1,313 Dubai Mar 28, 2024 #28,760 ذرا دیکھو کہ دروازے پہ دستک کون دیتا ہے محبت ہو تو کہہ دینا، یہاں اب ہم نہیں رہتے